نصیرآباد،سڑک کے کنارے نصب بم دھماکا،ایک شخص زخمی

113

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)اطلاعات کے مطابق واقعہ عزیز آبادکے قریب منجھوشوری کے علاقے میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے نصب دھماکا خیزمواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کام میں مصروف بلڈوزرکا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کرلیا۔