کمیشن کے امتحان کے لیے حیدر آباد میں سینٹر قائم کیا جائے، ساجن پنہور

83

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہیومن رائٹس ڈیولمپنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین محمد ساجن پنہور نے صدر عارف علوی، چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن پاکستان سے اپیل کی کہ سندھ کے دور دراز کے علاقے کے رہائشی افراد فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے امیدواروں کے لیے حیدر آباد میں امتحانی سینٹر قائم کیا جائے تاکہ غریب امیدوار کراچی جانے کے خرچ سمیت دیگر مشکلات سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے کراچی میں امتحان شروع ہورہے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کی وباء سمیت موسمیاتی تبدیلیاں جاری ہیں اور حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں کے امیدواروں کی امتحانات میں شمولیت خطرے میں ہے، لہٰذا حیدر آباد میں سینٹر قائم کرکے اندرون سندھ اور حیدر آباد کے امیدواروں سے حیدر آباد میں امتحان لیا جائے۔