میہڑ، پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری ہونے کا انکشاف

121

میہڑ (نمائندہ جسارت) پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری ہونے کا انکشاف، 15000 لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، پولیس بااثر کی مداخلت اور لین دین بعد پارکو لائن سے چوری کا ذکر ختم کیا گیا۔ میہڑ کے قریب تہرڑی محبت والے علاقے سے تیل سپلائی کرنے والے سرکاری پائپ لائن پارکو سے تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا۔ سرکاری پائپ لائن سے بااثر مسسل تیل چوری کرتے رہے ہیں، ایک ماہ قبل پولیس کی جانب سے انڈس ہائی وے پر چوری ہوئے تیل سے بھری مزدائیں برآمد ہوئی تھیں، جو بااثر کی مداخلت پر پولیس نے آزاد کردی تھی جبکہ رات گئے میہڑ انڈس ہائی وے کولاچی موری کے قریب سی آئی اے میہڑ کے این شاہ پولیس نے اطلاع پر چھاپا مار کر تیل سے بھرے ٹینکر ٹی ٹی سی 728 کو 15000 لیٹر تیل سے پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہوئے ملزم مقصود منگہار اور نیاز چانڈیو جو وارہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس واقعہ کی غیر قانونی طور پر تیل اٹھانے کے الزام میں میہڑ تھانے پر 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس واقعہ والے مقام کو تبدیل کر کے گاجی کہاوڑ روڈ دکھایا ہے۔ متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر افراد کی مداخلت پر کیس میں پارکو پائپ لائن سے تیل چوری اور سرکاری پائپ لائن کو نقصان پہچانے والا ذکر ہی نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کیس میں سرکاری پائپ لائن کا ذکر نہ کر کے معمولی تیل چوری کا کیس درج کردیا ہے۔