دوبھائیوں کی عدم بازیابی کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پر ورثاء کا بھوک ہڑتالی کیمپ

129

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) فرید آباد او ر جام شورو کے گم کیے گئے دوبھائیوں کی بازیابی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ان کے ورثاء نے جمعرات کے روز بھی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر گم کیے گئے امتیاز اور ریاض خاصخیلی کی ماں شرمان خاتون نے کہا کہ امتیاز اور ریاض کو نقاب پوش افراد نے کافی عرصہ سے گم کیا ہوا ہے، جس کا تاحال کوئی پتا نہیں ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگر حکام سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹوں کو بازیاب کرائیں اور اگر ان پر کوئی کیس ہے تو اسے عدالت میں چلایا جائے۔