کوٹری (پ ر) ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلبہ، استادوں، غیر تدریسی عملے کو کورونا وائرس کے لیے احتیاطی تدابیروں، سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینی ٹائزرکے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنروں کو ایس او پیز پر عملدآمد کرانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات انہوں نے دربار ہال کوٹری میں اجلاس کی صدارت کے دوران دیں۔ ڈی سی فریدالدین مصطفی نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیں کہ ضلع بھر کے اسکولوں کے اساتذہ کو پابند کیا جائے کہ طلبہ کلاسوں میں کم سے کم تین سے چھے فٹ کے فاصلے بیٹھیں اور اسکول میں ہر آنے والے طالب علم کا بخار، درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد کلاس میں بٹھایا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو کہا کہ ایس ایم سی فنڈ سے بخار چیک کرنے کے لیے تھرمل گن، سینی ٹائزر، ماسک اور دوسرا ضروری سامان لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے لیے پورے حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں۔