لاڑکانہ، 14 سالہ محمد یوسف مگسی کو پولیس نے سہوہن سے بازیاب کرلیا

79

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے سمیع آباد محلے سے گمشدہ 14 سالہ ساتویں جماعت کے طالبعلم محمد یوسف مگسی کو لاڑکانہ پولیس نے سہوہن شریف سے تلاش کرکے انہیں ورثاء کے حوالے کردیا، جس کے بعد بچے کے ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ محمد یوسف مگسی کو بڑی محنت سے کھوج لگا کر سہوہن سے تلاش کیا گیا۔