بچی حوالگی کیس، سی سی پی او لاہور ذاتی حیثیت میں طلب

88

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بچی کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو 23ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد نے حنا بلال کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون کی جانب سے
موقف اختیار کیاگیا کہ خاوند بلال نے بیٹی کومل کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ استدعا ہے کہ بیٹی کومل بلال کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے بچی کو بازیاب نہ کرانے پر پولیس پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پولیس والوں کے فرائض میں شامل ہے کہ بچے کو تلاش کریں، آئندہ تاریخ پر سی سی پی او لاہور خود عدالت آئیں اور کارروائی سے متعلق آگاہ کریں۔ عدالت نے سی سی پی او کو 23ستمبر کو بچی کو بازیاب کرواکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بچی حوالگی کیس