پولیس کو بزدار چلارہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟ عظمیٰ بخاری

100

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پولیس کو بزدار چلارہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟ چوہان واٹس ایپ وزیراعلیٰ اور پرچی سی سی پی او کی کارکردگی بتائیں، پولیس کے کندوں پر بندوق رکھ کر چلانے کا ڈرامہ بند کریں۔ انہوںنے کہا کہ 8روز بعد بھی پنجاب پولیس موٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہیں کرسکی۔ کل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو قبضہ گرپوں کی سرغنہ قراردیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب کے شہری آج چوروں ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ لا اینڈ آڈر کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ افسران بدلنے سے نہیں چیف ایگزیکٹیو تبدیل کرنے سے حالات بہتر ہوں گے۔