عالمی ادارہ سیاحت کاریاض میں ریجنل آفس کھولنےکا فیصلہ

203

عالمی ادارہ سیاحت نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریجنل آفس کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ سیاحت ریاض میں ریجنل آفس کھولنے جارہا ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔

عالمی ادارہ سیاحت نے بھی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کی بحالی اورسرحدیں کھولنےکی جارجیاکی کوششوں کی حمایت کرتےہیں، جارجیامیں ڈبلیوٹی اوایگزیکٹیوکونسل کےاجلاس میں سعودی وزیرسیاحت نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نےیورپ میں کوروناکیسزمیں اضافےپرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دوہفتوں میں یورپ کےبیشترممالک میں کورونا کیسزدگنےہوئے۔

ڈائریکٹرڈبلیو ایچ او ہینزکلوج کاکوپن ہیگن کا کہنا ہے کہ تشویشناک صورتحال ہمارےسامنےآرہی ہے، گزشتہ ہفتہ یورپ میں کوروناکے3 لاکھ نئےکیسزرپورٹ ہوئے، کوروناکےنئےکیسزکوہمیں ویک اپ کال  کےطورپرلیناچاہیے۔