خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کی وضاحت

157

پشاور(اے پی پی) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مشتہر کیے گئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ خیبر پختونخوا کے28 اضلاع میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں مشتہر کی گئیں لیکن7 اضلاع جن میں پشاور، سوات،مردان، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں یہ عمل صوبائی حکومت کی جانب سے کچھ نامکمل قانونی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار ہے جیسے ہی صوبائی حکومت کی طرف سے قانونی اور انتظامی تقاضے پورے ہوں گے تو یہ عمل شروع ہوگا لہٰذا ان اضلاع کے ووٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حلقہ بندیوں کی اشاعت کے سلسلے میں متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر جانے کی زحمت نہ کریں۔