کو ئٹہ، مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

93

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) کو ئٹہ میں مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، جبکہ سڑک حادثہ میں خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ ایدھی ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی میں مدرسہ روڈ پر 8سالہ بچے زیب رحمٰن ولد خیر محمدکو موٹر سائیکل نے ٹکر ما ر دی جس کے نتیجے میں بچہ جا ن کی بازی ہا ر گیا بچے کی نعش کوضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔دوسری جا نب کو ئٹہ کے علا قے کو ئلہ پھاٹک کے قریب سڑک حادثہ میںخا تون زخمی ہو گئی ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔