سکھر، سابق میئر اور ڈپٹی میئر کے اعزاز میں عشائیہ

85

سکھر (نمائندہ جسارت) کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے بلدیہ اعلیٰ سکھر کے سابق میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، سابق ڈپٹی میئر سکھر طارق حسین چوہان کے اعزاز میں عشائیہ۔ تقریب میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالا اسد پٹھان، رکن ایف ای سی (پی ایف جے) آصف ظہیر لودھی، امداد بوزدار نے شرکت کی جبکہ دیگر مہمان گرامی میں صدر سکھر پریس کلب نصر اللہ وسیر، جنرل سیکرٹری یاسر فاروقی، صدر سکھر یونین آف جرنلسٹس سلیم سہتو، جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر بخش علی پھلپوٹو، جنرل سیکرٹری عمران شیخ، سابق یوسیز چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگھرو، شفیق احمد پیرزادہ، سابق رکن ایس ایم سی عذرا جمال، کیمرہ مین فوٹو جرنلسٹ کے سینئر نائب صدر محمد ابراہیم سومرانی، نائب صدر اسامہ طلعت، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر جعفری، جوائنٹ سیکرٹری طفیل احمد وسطرو، خازن نعیم احمد غوری، آفس سیکرٹری اشفاق کھوسہ، ترجمان سجاد سنجرانی، سید قذافی شاہ، جاوید گھنیو، راجا شاہد، مظفر منگی سمیت سینئر صحافیوں، کیمرہ مینوں، فوٹو گرافروں و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے بلدیہ اعلیٰ سکھر کے سابق میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، سابق ڈپٹی میئر سکھر طارق حسین چوہان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی شہری خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب میں مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کی گئی۔