سکھر، انجمن تاجران تمباکو بازار کے تحت ایس ایچ اوز کے اعزاز میں عشائیہ

91

سکھر (نمائندہ جسارت) انجمن تاجران تمباکو بازار (مسلم بازار) سکھر کے صدر محمد انس قریشی، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال کاپڑیا، جنرل سیکرٹری محمد یامین قریشی، چیئرمین حاجی عبدالستار گبول، سابقہ صدر جاوید اختر شیخ اور دیگر عہدیداران کی جانب سے ڈی ایس پی سکھر حاجی مسعود مہر، ڈی ایس پی عبدالستار پھل سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے اعزاز میں گزشتہ شب عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت آل پاکستان اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی ہارون میمن نے کی۔