لمس یونیورسٹی سے سند یافتہ گریجویٹس کے لیے ہاؤس جابس کی درخواستیں مطلوب

83

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدر آباد جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق لمس یونیورسٹی سے سند یافتہ گریجویٹس سے بی ڈی ایس بیچ 2020ء کے لیے ہاؤس جابس کی درخواستیں مطلوب کی ہیں، داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر ہے جبکہ داخلہ فارم لمس اسپتال حیدر آباد کے شعبہ ہاؤس جابس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اہل امیدواروں کے انٹرویوز 28 ستمبر جبکہ کامیاب امیدواروں کا ہاؤس جاب یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔