گستاخان صحابہ کو سخت ترین سزائیں دی جائیں، مجیب الرحمن لونڈ

64

ڈگری (نمائندہ جسارت) سنی علماء ایکشن کمیٹی کی جانب سے دفاع صحابہؓ اور شان اہل بیت مارچ محمدی چوک سے ریلی کی شکل میں پریس کلب پہنچی، جہاں ریلی کے شرکاء سے مولانا مجیب الرحمن لونڈ، مولانا نذیر احمد حیدری، قاری عبداللطیف رند، اقبال قادری، مولانا علی حسن، مولانا غلام مصطفی جالندھری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شان صحابہؓ اور اہلیبت کی خاطر ہم اپنی جانوں کے نذرانے اور مال بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر صحابہ کرامؓ کے دشمن سرعام صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ناموس رسالتﷺ کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے۔ گستاخِ صحابہ کے مرتکب افراد کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا، ملک میں آئین اور قانون پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔