جہانگیر ترین کے صاحبزادے ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

68

لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین پر منی لانڈرنگ سے متعلق عاید الزامات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے طلب کرنے کے باوجود علی ترین ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے جبکہ جہانگیر ترین کے وکلا ان کی جگہ گزشتہ روز ایف آئی اے میں پیش ہو گئے جہاں انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر مبنی سوالنامہ حاصل کیا اور کہا کہ وہ ان سوالات کے جوابات آج تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کریں گے۔