ایل او سی پر فائرنگ‘ 3 شہری زخمی‘بھارتی سفارتکا ر طلب

93

اسلام آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ میں بھارتی سینئر سفارت کار کو طلب کر کے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جس کے نتیجے میں3 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ایل او سی کے جندروٹ اور ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال
فائرنگ سے15 سالہ ارم ریاض،26 سالہ نصرت کوثر اور16 مخیل زخمی ہوگئے تھے۔ مذکورہ تینوں شہری اندرا والا گائوں کے رہائشی تھے جو فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔ دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فورسز ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری میں شہری آبادی کو آرٹلری فائر، مارٹرز اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔