ہنگامہ آرائی کیس، ن لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

103

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رائو شہاب الدین ، سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکھر سمیت 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔