پیراگون سوسائٹی ریفرنس ‘ نیب کے گواہان بیان ریکارڈ کرانے کیلیے طلب

66

لاہور(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہائو سنگ سوسائٹی ریفرنس کیس
کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ۔ جمعہ کو خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت کے جج جواد الاحسن کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ایم این اے عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست پیش کی گئی کہ وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے یہ درخواست منظور کرلی۔