ملک میں کورونا کے وار جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی

201

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 جبکہ 6,415 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 362، پنجاب میں 98,272 ،بلوچستان میں 14,138 خیبرپختونخواہ 37,270، گلگت بلتستان میں 3,412، اسلام آباد میں 16,086 اور آزاد کشمیر میں 2,491 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,459  پنجاب 2,226، خیبرپختونخوا 1,258، اسلام آباد 180، گلگت بلتستان 81، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 66 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار 44 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 31 لاکھ 26 ہزار 380 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 720  ٹیسٹ کے دوران 645 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 7 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 562  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 6 لاکھ 91  ہزار 801 افراد متاثر، 9 لاکھ 56 ہزار 445 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار 875 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔