‘مزید 2 عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کریں گی’

245

امریکا میں اسرائیلی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید دو عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کر لیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفیر رون ڈرمر نے کہا کہ دو مزید عرب ریاستیں آئندہ جنوری تک اسرائیل سے تعلقات بحال کر لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای اور بحرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دو مزید عرب ریاستیں اسرائیل سے تعلقات قائم کرلیں گی اور آئندہ دنوں میں اس حوالے سے پیش رفت ممکن ہے۔

رون ڈرمر نے کہا کہ ان کےبطورسفیر 21 جنوری تک 7 سال مکمل ہونے تک  کم از کم دواور  عرب ریاستیں  اسرائیل سے امن معاہدہ کریں گی ۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات بحال ہونے پر عرب لیگ کے ایک اور ملک عمان نے خیر مقدم کیا تھا۔

امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ کہ بحرین اور اسرائیل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین ایسی دوسری خلیجی ریاست ہے، جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمان اور اسرائیل کے باقاعدہ سفارتی تعلقات نہیں تاہم  متحدہ عرب امارات اور بحرین کے عمان کے بھی اسرائیل سے خوشگوار تعلقات قائم ہوئے ہیں جبکہ اس بات کا بھی اندیشہ ہے کہ عرب لیگ کا تیسرا ملک عمان ہوگا جو جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا اعلان کرے گا۔