دنیا کے 27 کروڑ افراد فاقہ کشی کا شکار، مدد کی اپیل  

265

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے فاقہ کشی کے شکار 27 کروڑ انسانوں کی جانیں بچانے کے لیے دنیا بھر کے ارب پتی انسانوں سے مدد کی اپیل کردی۔

اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کےسربراہ ڈیوڈ بیسلے نے دنیا کے امیر ترین انسانوں سے اپیل کی ہےکہ فاقہ کشی کے شکار 27 کروڑ انسانوں کی مدد کے لیے مالی وسائل مہیا کریں۔دوسری صورت میں ان کروڑوں انسانوں کی جانیں بچانا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس اور جنگی تنازعات کے مہلک امتزاج کے باعث لاکھوں افراد بھوک سے مرنے کے قریب ہیں۔

بیسلے نے کانگو کا حوالہ دیا جہاں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور عدم استحکام نے پہلے ہی 15.5 ملین افراد کو فاقہ کشی پر مجبور ہیں ،جنگی حالات کے باعث یمن میں لوگوں کو کھانا کھلانے کیلیے کَٹ بیگز کے ذریعے مدد کی جو دنیا کی بدترین انسانیت تباہی کا سامنا کررہا ہے۔

دوسری جانب افریقی ممالک نائیجیریا ،جنوبی سوڈان وبائی امراض کی وجہ سے غذائی قلت سے دوچار ہیں۔

 ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ ان کے ادارے کو ان فاقہ کش انسانوں کو 1 سال تک کھانا کھلانے کیلیے تقریبا 5 ارب ڈالر درکار ہیں جبکہ دنیا کے 2 ہزار ارب پتی انسان مجموعی طور پر 8 ٹریلین ڈالر کے مالک ہیں۔