بھارتی فوج نے 3 بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

129

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوجیوں نے 3 بیگناہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوڑی کے علاقے گورجان بالا میں گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی شناخت راحیل بشیر ، عامر جان اور حافظ یونس وانی کے طور پر کی گئی ہے ۔ جنہیں تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ دریں اثنا کلگام میں بھی بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔