عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ  چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ

184

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔عرفان جونیئر نے گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود رواں سال شیڈول سیزن کیلیے انہیں سدرن پنجاب کی بجائے سیکنڈ الیون میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سلیکشن کمیٹی سے خاصے نالاں ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے انہوں نے آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ نے عرفان جونیئر کے اس فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ بولراپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ننکانہ صاحب میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فاسٹ بولر اب تک22 فرسٹ کلاس میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہیں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیموں کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے