دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے کانکن شدید زخمی

119

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن شدید زخمی ہوگیا۔ گز شتہ روز دکی کے مقامی کوئلے کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن امان اللہ ولد غفار خان سکنہ پشین زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔