دین میں ظاہری سے زیادہ اہمیت باطنی پہلو کی ہے، ڈاکٹر شاہد رفیق

97

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد رفیق نے کہا ہے کہ انسانیت کی کامیابی اللہ کی کامل بندگی میں ہے، دین میں ظاہری سے زیادہ اہمیت باطنی پہلو کی ہے، اللہ کی اطاعت عبادت کا جسمانی پہلو ہے اور اللہ سے ٹوٹ کر محبت عبادت کی روح ہے، خصوصی لیکچر پروگرام سے خطاب کر رہے تھے، ڈاکٹر شاہد رفیق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے گہری محبت عبادت کی روح ہے اس کے بغیر عبادت بے جان ہے وہ برکات پیدا نہیں کر سکتی،انہوں نے کہا کہ صدیوں سے ہمارا مزاج بن گیا ہے کہ سارا زور دین کے ظاہری پہلوئوں پر رہتا ہے،ہم ہر چمکتی شے کے پیچھے بھاگتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اخلاص کی طاقت عبادات میں روح پیدا کرتی ہیں اس پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے