میہڑ، مختلف برادریوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی

94

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ میں مختلف برادریوں میں تصادم دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی میہڑسے لاڑکانہ منتقل۔ بیٹو جتوئی میں چانڈیہ اور پنہور برادری میں پیسوں کی لین دین کے مسئلہ پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں گاؤں پاٹ شریف کا باسی فاروق پنہور ڈنڈے لگنے کہ باعث سخت زخمی ہوگیا زخمی کو تحصیل اسپتال میہڑ میں طبی امداد کہ بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا حملہ آور مولا بخش چانڈیو پر این سی درج کی گئی جب کہ تھرڑی محبت تھانے کی حدود گاؤں اللہ بخش جھتیال میں پرائیویٹ کلینک کے تالے توڑنے پر جھتیال برادری کہ دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کہ نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک گروپ کا امتیاز جھتیال اور دوسرے گروپ کے سکینہ ، حسینہ ، امجد علی ، ماجد علی اور اشفاق جھتیال سخت زخمی ہوگئے جن کو تحصیل اسپتال میہڑ کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔