ٹنڈوالہٰیار، سولنگی برادری کے دوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد زخمی

117

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) چمبڑ تھانے کی حدود میںواقع گوٹھ وریام سولنگی میں پلاٹ کے تنازعے پر سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے دوگروہوں میں تصادم، دونوں جانب سے ڈنڈوں، کلہاڑیوں، گھونسوں کا آزادانہ استمال، تصادم میں 30 سالہ آفتاب سولنگی، 31 سالہ محمد اشرف سولنگی، 38 سالہ علی احمد، 20 سالہ سرفراز، 65 سالہ خان محمد سمیت 17 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چمبڑ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔