سکھر، احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت مستحق طلبہ میں وظائف تقسیم

126

سکھر (نمائندہ جسارت) آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے حکومت پاکستان کے تعاون سے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اپنے مستحق طلبہ کو وظائف دینے کے لیے تعلیمی سال 2019-20ء کے لیے چیک تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ یونیورسٹی کے چھے محکموں کے انڈر گریجویٹ طلبہ کو وظائف سے نوازا گیا۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ نے طلبہ میں چیک تقسیم کیے۔