سندھ میں سیکنڈری اسکولز 28ستمبر سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

97

کراچی(این این آئی) سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ مؤخرکردیا تھا۔