سابق شوہر کی اپیل پر یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو نوٹس

111

لاہور (اے پی پی) لاہور کی سول فیملی عدالت نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی کے خلاف سابق شوہر کی بچے سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی کے نواسے کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات کی درخواست پر جواب نہ دینے پر فضا بتول کے بیٹے کو طلب کیا ہے۔گارڈین جج افضل
بیگ نے خرم خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 28 ستمبر کو بیٹے اسفر خان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔فضا بتول گیلانی کے سابق شوہر خرم خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق اہلیہ نے بیٹے سے ملاقاتیں نہیں کرائی۔