صرافہ مارکیٹ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ لمحہ فکر ہے، شکیل احمد

105

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد صرافہ اینڈ جوئیلرز گروپ کی کابینہ کا اجلاس شکیل احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں حیدرآباد میں صراف اینڈ جوئیلرز گروپ سے وابستہ دکانوں پر ہونے والی چوری کی وار داتوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنار گلی میں مبارک علی شیخ،
صلاح الدین ،حاجی علی پہلوان اور ریشم گلی میں الستار جوئیلرز کی دکان پر چوری کی وار داتیں لمحہ فکرہے۔ انتظامیہ اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صرافہ سے وابستہ علاقوں میں سیکورٹی کا مؤثر انتظام کیاجائے اور اب تک ہونے والی چوری کی وار داتوں کے ملزمان کو گرفتار کیاجائے اورسیکورٹی میں فوری اضافہ کیاجائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔