سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرلیا۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اے پی سی سے پہلے پارٹی فیصلوں پربات چیت کی گئی.
نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو اپنے خطاب کے مندر جات سے آگاہ کیا جبکہ اے پی سی سے خطاب کے دوران نوازشریف نیب کارروائیوں، سیاسی انتقام اور معاشی بدحالی پربات کریں گے.