گھر کے ائیر کنڈیشنر نے ڈکیتی ناکام بنا دی

479

گھر میں ڈکیتی کے غرض سے داخل ہونے والا ڈاکو اپنی نیند پر قابو نہ رکھ سکا اور سو گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 21 سالہ ڈاکو دیر رات 4 بجے شہری کے گھر میں ڈکیتی کے غرض سے داخل ہوا لیکن ڈکیتی نہ کرسکا۔

گھر کے کمرے میں ائیر کنڈیشنر چل رہا تھا۔ ڈاکو جب کمرے میں داخل ہوا تو اس نے سوچا تھوڑی دیر ائیر کنڈیشنر میں آرام کرلیتا ہوں پھر گھر کا صفایہ کروں گا۔ لیکن ڈاکو کا خواب ادھورا رہ گیا۔

گھر کا مالک صبح 7 بجے جب نیند سے بیدار ہوا تو دیکھا کہ ایک شخص منہ پر نقاب لگائے کمرے میں خراٹے لے رہا ہے۔

مالک نے کمرہ کو لاک کیا اور فوری پولیس مطلاع کیا۔ پولیس گھر پہنچی، ڈاکو کو حراست میں لیا اور تھانے لے گئی۔

ڈاکو نے پولیس کو اعترافی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈکیتی کے غرض سے گھر میں داخل ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو گھر سے کچھ نہیں چرا سکا، ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔