چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 سیکشن کی تعمیر سے گواردر پورٹ سے رابطہ آسان ہوگا.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی کیلئےایم8کی تعمیر کا ضروری ٹینڈر ہوگیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایم 8 سیکشن کی تعمیر سے گواردر پورٹ سے رابطہ آسان ہوگا تاہم منصوبے سے علاقے کے سماجی ومعاشی حالات بہتر ہوں گے.
Building South Balochistan: Tender for important section of M-8 construction.Will improve connectivity of Gwadar Port,revolutionise socio-economic dev of the region,bring prosperity,address long term deprivation,Something people been waiting for decades #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/NtVk49riRF
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 20, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جس کا انتظار بلوچستان کےعوام کو برسوں سے تھا اس منصوبے سے علاقے میں ترقی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہوگی.