” اے پی سی میں کچھ بات چیت  بند دروازوں میں ہوگی “

280

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں کچھ بات چیت  بند دروازوں میں ہوگی.

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما وسینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو  اور پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اے پی سی ہورہی ہے جبکہ کراچی سے آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور نوازشریف لندن سے ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں آصف زرداری ویلکم نوٹ دیں گے اور میاں نوازشریف کو لائیوا سٹریم کریں گے.

شیری رحمان نے کہا کہ آج 12 پارٹیوں کا اجتماع ہے،تمام اپوزیشن رہنما آنے والے ہیں اور اپوزیشن رہنماوں کے درمیان گفت و شنید ہوگی جبکہ اے پی سی میں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کریں گی.

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ حکومت اے پی سی کے باعث دباوَ میں ہے، حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے جبکہ اے پی سی میں کچھ بات چیت  بند دروازوں میں ہوگی اور اے پی سی کے بعد میڈیا کو ایکشن پلان سے آگاہ کیا جائے گا.