لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے سلیکٹڈ حکومت کا کاوَنٹ ڈاوَن شروع ہوگیا ہے.
ترجمان مسلم ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے، سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے.
مریم اور نگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی تاہم سلیکٹڈ حکومت کا کاوَنٹ ڈاوَن شروع ہوگیا ہے اس لیے کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں.
لیگی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے، سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے.