چین میں لال بیگوں کا ادویات اور مرغیوں کے چارے میں استعمال

279

چین کے شہر جینان میں میں لالب بیگوں کا فارم ہاؤس ہے جہاں کھربوں کی تعداد میں لال بیگوں کو رکھا جاتا ہے اور باقاعدہ انہیں کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

لال بیگ کے اس فارم ہاؤس کا مقصد مرغیوں کیلئے چارہ تیار کرنا ہے جس میں لال بیگ کو پیس کر شامل کیا جاتا ہے۔

جینان کے اس فارم ہاؤس میں 60 کمرے ہیں اور ہر کمرے میں دو کروڑ لال بیگ رہتے ہیں۔ اگرچہ یہ کام چین کے دوسرے علاقوں میں بھی جاری ہیں، مثلاً ’گڈ ڈاکٹر‘ نامی ایک کمپنی ہر سال اربوں لال بیگ پیس کر چینی ادویات میں استعمال کرتی ہیں۔