میمن یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کے زیراہتمام فٹبال ٹورنامنٹ

142

 

میمن یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کے زیر اہتمام سعودی عرب کے شہر جدہ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے صحت مند ماحول فراہم کرنا تھا۔ فورم نے 12 ستمبر کو جدہ شہر میں 8 آن لائن سیشنز اور ایک براہ راست فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ جس کا پہلا میچ فورم کے زیر اہتمام القدہ اسپورٹس اکیڈمی جدہ میں کرایا گیا، جس میں شہر کی 2 ٹیموں ٹیم بلیو اور ٹیم گولڈن کے مابین فٹ بال میچ کھیلاگیا۔ کل 36 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹیم گولڈن نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم سینئر اور ٹیم جونیئر دونوں کی ٹرافی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیموں کے مابین میچ بہت دلچسپ مرحلے سے فائنل اسکورپر برابر رہا اور آخر میں 5 5 پینلٹی ککس پر گولڈن ٹیم نے برتری حاصل کی۔
ایم وائی ڈی ایف نے شرکا کو تعریفی میڈلز پیش کیے۔ ٹورنامنٹ میں 70 سے زیادہ افراد نے اپنا اندراج کرایا تھا، تاہم کرونا کی احتیاطی تدابیر کے باعث محدود لوگوں کو شرکت کا موقع دیا گیا۔ مہمان خصوصی عبدالکریم یاسین (سی او او المسید گروپ) اور حبیب کوثر (ہیٹرک اینڈ پاینیر آئیڈیاز کمپنی) کے مالک تھے۔ ٹورنامنٹ میں عبدالقادرتیلی نے بھی گولڈن ٹیم کے ساتھ حصہ لیا۔