ملک میں گندم کی کمی دور ہو نے والی ہے ‘وفاقی وزیر خوراک

84

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر خوراک سیدفخر امام نے کہا ہے کہ اب گندم کی کمی دور ہو جائے گی، بیرون ملک سے گندم بڑی تعداد میں آ جائے گی اور آٹے فائن اور میدے کے ریٹ بھی کم ہوں گے،مسائل بڑھے ہیں، مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کے لیے حکومت کام کرر ہی ہے، تمام مسائل حل کرنے کے لیے ایسے اقدمات کرنے چاہتے ہیں جس سے دور رس نتائج ہوں، مہنگا ئی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کئی اقدمات کیے جا رہے ہیں ،جس سے عام آدمی کی مشکلات کم ہوں گی۔