ڈی آئی خان ،مچھلی کا شکار کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

86

ڈیرہ اسماعیل خان( صباح نیوز) تحصیل پروآ کے گائوں جھوک کھلڑ میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے 23 سالہ نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کے 3 روزہ آپریشن کے دران نوجوان کے لواحقین کے ساتھ دریائے سندھ کے 160کلومیٹر تک تلاش کیلئے آپریشن کیالیکن دریا کی گہرائی تیز بہاؤ اور کھارے پانی کی وجہ سے نعش تاحال نہ مل سکی۔