وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی اے پی سی کے فیصلوں کا مدلل اورمنطق کے ساتھ دفاع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے سے کسی کو پریشانی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں اور وزراء کااجلاس ہوا جس میں اے پی سی کے حکومت مخالف فیصلوں اور ملک گیر تحریک پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے ترجمانوں اور وزراء کو پارٹی بیانیےکے بارے میں ہدایات دیں۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کی ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے، اے پی سی میں حکومت اوراداروں کے خلاف بیان بازی بھارتی لابی کو خوش کرنے کی عکاسی تھی۔
وزیراعظم نے وزرا اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی اے پی سی کے فیصلوں کا مدلل اورمنطق کے ساتھ دفاع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے سے کسی کو پریشانی نہیں، وزرا اور ترجمان حکومتی نقطہ نظر بیان کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی اداروں پرتنقید غیرمنطقی اور اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔