دماغی صحت سے متعلق 10 حقائق

505

1) انسانی دماغ کا 60 فیصد حصہ چربی سے بنا ہے۔

2) آپ کے دماغ کی نشو نما 25 سال کی عمر میں مکمل ہوتی ہے۔

3) حقیقت میں دماغ کی معلومات و یاداشت کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت لامحدود مانی جاتی ہے۔

4) حرام مغز کی نشو نما 4 سال کی عمر میں رُک جاتی ہے۔

5) حرام مغز آپ کے جسم اور دماغ کے درمیان رابطے کا کام دیتا ہے۔

6) یہ صرف ایک فرضی بات ہے کہ عام انسان اپنے دماغ کا صرف 10 فیصد حصہ استعمال کرتا ہے۔

7) عام طور پر دماغ کا وزن 1.5 کلو ہوتا ہے تاہم مرد کے مقابلے میں عورت کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے۔

8) دماغ پر ٹھنڈ لگنے کا اصل نام sphenopalatine ganglioneuralgia ہے۔ اس میں سر میں ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے سر میں درد ہوتا ہے۔

9) دماغی ٹشو کا ایک حصہ ریت کے ایک ذرے کے برابر ہے جس میں 1 لاکھ خلیات موجود ہوتے ہیں۔

10) انسانی دماغ 23 واٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ ایک بلب کو روشن کرنے کیلئے کافی ہے۔