اولمپک گیم کی مختصراً قدیم تاریخ

242

اولمپک گیم کی اصل میں شروعات کہاں سے اور کیسے ہوئی اس کے بارے میں تو تاریخ خاموش ہے البتہ اس گیم کے متعلق پہلا تحریری ثبوت 776 قبل مسیح سے ملتا ہے۔

اولمپک گیم یونان میں ہر 4 سال میں ایک بار کھیلا جاتا تھا جس کا مقصد خدا ‘زئیوس’ کی تعظیم کرنا تھا۔ یہ گیم تقریباً 1200 سال تک جاری رہا جس کے بعد رومن بادشاہ تھیوڈوسیئس نے آکے اسے 393 عیسوی میں ختم کردیا۔

لگ بھگ 1500 سال بعد فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص بیرون پیئر ڈی کوبرٹین کی کاوشوں سے 1896 میں اس گیم کا یونان میں دوبارہ احیاء ہوا اور قدیم روایت کے مطابق اسے آج بھی ہر 4 سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے۔