اڑنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کار

147

جاپان میں اُڑنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کار کی کامیاب آزمائشی پرواز کر لی گئی۔ اڑن گاڑی میں ایک شخص بھی سوار تھا اور اس دوران پورے 4 منٹ تک کار فضا میں پرواز کرتی رہی۔
اڑن گاڑی بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی اب تک 10 منٹ تک بھی پرواز کرچکی ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ اسے کم از کم 30 منٹ تک لے جایا جائے۔
دو میٹر اونچائی اور 4 میٹر کی لمبائی اور چوڑائی کے ساتھ یہ اُڑن گاڑی کسی عمارت کی چھت پر بھی اتر سکتی ہے۔
اس گاڑی کے ذریعے لوگ ٹریفک میں پھنسے بغیر اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے اور اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکیں گے، اس کو اڑانے کے لیے کسی پائلٹ کی بھی ضرورت نہیں ہو گی اور سارا نظام کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول ہوگا۔
گاڑی بنانے والی کمپنی کو امید ہے کہ 2023 تک ان کی ایجاد عام لوگوں کے بھی قابل استعمال ہوگی اور آئندہ 10 سالوں میں اس کا تجارتی استعمال بھی شروع ہوسکتا ہے۔