پلاٹ پر سے قبضہ ختم کرایا جائے، محبوب ملاح

93

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے گوٹھ سنجر ملاح کے رہائشی محبوب ملاح، جمن ملاح نے پلاٹ پر قبضے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جامشورو میں ہمارے دادا کا رجسٹرڈ 12 ہزار فٹ پر مشتمل ایک پلاٹ ہے، جس پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کرلیا۔ محبوب ملاح نے مطالبہ کیا کہ پلاٹ پر سے قبضہ ختم کرایا جائے۔