تین روز قبل ٹنڈو یوسف پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آنے والا بچہ جان کی بازی ہار گیا

69

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تین روز قبل ٹنڈو یوسف پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آنے والا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ پاکستان ریلوے کی نااہلی کے باعث ایک ہفتے میں 2 جانیں چلی گئیں، حادثات کی بڑی وجہ پھاٹک کا مکمل طور پر بند نہ ہونا ہے۔ دوسری جانب شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کی جلد بازی بھی اموات کا سبب ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ٹنڈو یوسف پھاٹک پر سختی اور پھاٹک بند ہونے کے دوران ریلوے لائن عبور کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔