کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے پاک سرزمین پارٹی کی ریلی

106
حیدر آباد، کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے تحت ریلی نکالی جارہی ہے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے تحت کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے ریلی پاکستان ہاوُس تا پریس کلب تک نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت ڈویژن صدر ندیم قاضی نائب صدر شعیب جعفری نائب نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر پر قابض انڈین فوج مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب
کرتے ہوئے ندیم قاضی اور شعیب جعفری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم یک زبان ہے اور آج ہم مصطفی کمال کی ہدایت پر پورے پاکستان کے وطن پرست پاک فوج کے ساتھ ہیں اور کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں انڈین فوج کو منہ توڑ جواب دینگے۔ آج کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے آج ہم سب کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔