سینئر صحافی سلطان حمید پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی

73

لاہور( نمائندہ جسارت )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سینئر صحافی نمائندہ نوائے وقت اور پریس کلب شیخوپورہ کے سابق سیکرٹری جنرل سلطان حمید راہی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سلطان حمید راہی
اور ان کے خاندان کو غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ48 گھنٹے گزرگئے مگر سلطان حمید راہی کی گاڑی پر فائرنگ کے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے صحافی برادری کے اندر سخت تشویش اور خوف و ہراس پایا جاتاہے ۔ صحافیوں کو جان و مال کا تحفظ دینا اور ان کے لیے صحا فتی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنا حکومت اور انتظامیہ کی ذمے داری ہے ، لیکن پولیس اور انتظامیہ اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہی ۔