سلیکٹیڈ حکومت کا یوم حساب آ پہنچا ہے، عظمیٰ بخاری

83

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کا یوم حساب آ پہنچا ہے، عمران خان کو اب ڈیل، ڈھیل اور این آر او نہیں ملے گا، حکومت نے 2برسوں میں عوام کا خون نچوڑ لیا، عمران نیازی نے عوام کو جس ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا وہ ٹرک اب لاپتا ہوگیا ہے۔ فیاض چوہان صاحب ہم آپ لوگوں کی پریشانی اور تکلیف سے
باخوبی آگاہ ہیں،گھبرانا نہیں ہے۔اپنی فارن فنڈنگ اور علیمہ باجی کی سلائی مشینوں اور آٹا چینی، پیٹرول، ادویات کا جواب ہر گلی محلے میں آپ سے مانگا جائے گا۔ فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے جھوٹے دعوے،تسلیاں اور مگرمچھ کے آنسو فلاپ فلمیں ثابت ہوئے۔رنگ باز،نوسر باز اور چوراچکے ملک میں تبدیلی لانے چلے تھے۔وظیفہ خور اور زکوۃ چور سے عام عوام کیا توقع رکھ سکتے ہیں؟ نوازشریف نے پوری جعلی حکومت کو ایکسپوز کردیا ہے۔نوازشریف کی تقریر کا ایک ایک لفظ قیمتی جواہرات کی مانند ہے۔نوازشریف نے ایک تقریر سے سوئی ہوئی قوم کو جگادیا ہے۔پھپھے کٹنیوں کی طرح ہمارے بیچ اختلافات ڈھونڈنے کی خواہش خواب ہی رہے گی۔